ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / الرقہ میں امریکی فضائی کارروائی،16 شہری مارے گئے

الرقہ میں امریکی فضائی کارروائی،16 شہری مارے گئے

Thu, 25 May 2017 20:10:25  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،25مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شامی شہر الرقہ میں امریکی عسکری اتحاد کے فضائی حملوں کے نتیجے میں سولہ شہری مارے گئے ہیں۔ سریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ داعش کے زیر قبضہ اس علاقے میں جنگجوؤں کیٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی اتحادی فضائیہ باغیوں کو تعاون فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ الرقہ کو بازیاب کرا سکیں۔ اعتدال پسند باغی اور ان کے حامی دیگر ملیشیا گروہ داعش کے دارالحکومت تصور کیے جانے والے شہر الرقہ کی طرف پشیرفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Share: